Friday 23 September 2016

پاک فوج کے سپہ سالار کا دشمن کو دو ٹوک پیغام....

پاک فوج کے سپہ سالار نے دشمن کو دو ٹوک اور صاف صاف پیغام دے دیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے ساتھ مل کر مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کرے گی۔
کھاریاں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انسداد دہشت گردی مرکز کا افتتاح کیا، شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک مسلح افواج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان ایک دہائی تک دہشت گردی کا شکار رہا،بے پناہ قربانیوں قوم کی ہمت اور مسلح افواج کے عزم نے دہشت گردوں کی کمر توڑدی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی تربیتی مرکز میں خدمات سر انجام دینے والوں کی کاوشوں کو سراہا۔
کمانڈر اسٹرائیک کور لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے آرمی چیف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سینٹر سے اب تک مسلح افواج کے 2لاکھ، 31ہزار جوانوں،جبکہ پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے 3 ہزار 483اہلکاروں کو تربیت دی گئی ہے، اس کے علاوہ چین، سعودی عرب، بحرین، سری لنکا، مالدیپ اور ترکی کے ساتھ مشترکہ مشقیں بھی کی گئیں۔
_______________________________

No comments:

Post a Comment

Debate from National Assembly Pakistan by Amir Dogar against Qadiyani's ...

#SSG #PAKARMY #PAF #NAVY